July 27, 2026

پنجاب لیبر کوڈ کی منظوری پرقومی کنونشن کا مطالبہ

 پنجاب لیبر کوڈ کی منظوری پرقومی کنونشن کا مطالبہ

لاہور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل، انرجی، مائنز اینڈ جنرل ورکرز یونین کے جنرل سیکرٹری عمران علی نے پنجاب اسمبلی میں پنجاب لیبر کوڈ کی منظوری پر ردعمل دیتے ہوئے اسے محنت کشوں کے لیے اہم مرحلہ قرار دیا ہے

عمران علی نے کہا کہ متعلقہ اداروں میں نمائندگی رکھنے والی تنظیموں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ شق وار وضاحت پیش کریں۔ انہوں نے تمام قومی فیڈریشنز سے مشترکہ کنونشن بلا کر متفقہ لائحہ عمل طے کرنے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ قانون سازی کے اثرات روزگار کے تحفظ، اجتماعی سودے بازی اور یونین سازی کے حقوق پر مرتب ہوں گے۔ انہوں نے بعض قومی مزدور تنظیموں بشمول پاکستان ورکرز فیڈریشن اور نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے واضح مؤقف سامنے لانے کا مطالبہ کیا

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp