July 26, 2026

اسٹیٹ بنک کے محنت کشوں نے احتجاج کا اعلان کردیا

 اسٹیٹ بنک کے محنت کشوں نے احتجاج کا اعلان کردیا

کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) ڈیموکریٹک ورکرز یونین  اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور بینکنگ سروسز کارپوریشن کے سیکریٹری جنرل لیاقت علی ساہی نے کہا ہے کہ چارٹر آف ڈیمانڈ 2025-27 پر انتظامیہ سے مذاکرات جاری رہیں گے تاہم ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے

یونین کے مطابق ماضی میں تنخواہوں میں اضافہ مہنگائی کے تناسب سے ہوتا رہا ہے جبکہ اس بار تاخیر اور اختلافات سامنے آئے ہیں۔ یونین نے گورنر اسٹیٹ بینک سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے

یونین کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور بینکنگ سروسز کارپوریشن میں کلریکل اور نان کلریکل کیڈرز میں مستقل بھرتیوں کے بجائے کنٹریکٹ اور تھرڈ پارٹی کنٹریکٹ پر مستقل پوسٹوں پر بھرتیاں کرنا ایمپلائمنٹ اسٹینڈنگ آرڈر1968 کی صریحاً خلاف ورزی ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp