اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
محنت کشوں کا معاشی استحصال برداشت نہیں کیا جائے گا، ایم کیو ایم لیبر ڈیویژن
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) ایم کیو ایم پاکستان نے لیبر کانفرنس میں سرکاری و نجی اداروں کے محنت کشوں کے مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ لیبر کانفرنس میں سوشل سیکیورٹی یونائیٹڈ اسٹاف یونین کے صدر امتیاز ، جنرل سیکرٹری ظفر عباس ، مرکزی لیبر ڈیویژن کے ممبر محمد فاروق انجینئر اورعرفان عالم نے شرکت کی
لیبر کانفرنس کے شرکاء سے ایم کیو ایم لیبر ڈیویژن کے رہنما حیدر عباس رضوی نے معاشی استحصال برداشت نہ کرنے کا اعلان کیا، جبکہ عبدالحسیب نے مزدوروں کو ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیا
ایم کیو ایم لیبر ڈویژن کے انچارج ارشد انصاری نے کہا کہ یونین نمائندگان کے ساتھ مل کر محنت کشوں کے جائز مطالبات کے لیے اجتماعی حکمت عملی مرتب کی جائے گی
