July 26, 2026

پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کا نیا فیصلہ، ٹرانسپورٹ چارجز کی ادائیگی محدود

 پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کا نیا فیصلہ، ٹرانسپورٹ چارجز کی ادائیگی محدود

لاہور( مدثرخان نمائندہ لیبر نیوز ) پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ نے طلبہ کو دیے جانے والے ٹرانسپورٹ چارجز کی ادائیگی سے متعلق پالیسی میں ترمیم کر دی۔ گورننگ باڈی کے 22ویں اجلاس کے فیصلے کے تحت جاری نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ٹرانسپورٹ سہولت اب محدود دائرے میں فراہم کی جائے گی

اعلامیے کے مطابق یہ چارجز صرف اُن طلبہ (نان بورڈرز/ڈے اسکالرز) کو ملیں گے جن کے تعلیمی ادارے ان کے مستقل پتہ یا ڈومیسائل کے ضلع میں واقع ہوں، یا اُس ضلع میں ہوں جہاں متعلقہ فیکٹری قائم ہے، یا ملحقہ اضلاع میں موجود ہوں

حکام نے متعلقہ افسران کو فیصلے پر عملدرآمد کی ہدایت کر دی ہے جبکہ پنجاب آئی ٹی بورڈ کو ایم

آئی ایس میں ضروری تبدیلیاں شامل کرنے کا بھی کہا گیا ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp