July 24, 2026

پنجاب کے محنت کشوں نے لیبر کوڈ کی مخالفت کر دی

 پنجاب کے محنت کشوں نے لیبر کوڈ کی مخالفت کر دی

لاہور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پنجاب میں ٹریڈ یونینز نے پنجاب اسمبلی میں صرف 20 سیکنڈ میں منظور کیے جانے والے مزدور مخالف پنجاب لیبر کوڈ کی سخت مخالفت کی ہے۔ تقریباً تمام یونینز اور کئی مالکان نے بھی اس بل پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے

مزدور رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ بل نیو لبرل ایجنڈا کا حصہ ہے جو ٹھیکداری نظام کو قانونی حیثیت دینے اور مزدور تحریک کو کمزور کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس کے تحت مزدوروں کے بنیادی حقوق اور اجتماعی سودے بازی کے عمل کو متاثر کرنے کی سازش کی گئی ہے۔

محنت کش تنظیموں نے واضح کیا کہ وہ اس بل کے خلاف یکجہتی اور مسلسل احتجاجی و قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے تاکہ مزدوروں کے حقوق اور تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے حکومت اور قانون سازوں پر زور دیا کہ مزدور دشمن قوانین واپس لیے جائیں اور کام کرنے والوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp