اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
لانڈھی لیبراسکوائر میں غیر قانونی قبضہ کے خلاف کارروائی
کراچی ( امیر صدیقی ، نمائندہ لیبر نیوز ) سندھ ورکرز ویلفئر بورڈ کے زیر انتظام لانڈھی لیبراسکوائر میں غیر قانونی انکروچمنٹ اور قبضہ کے خلاف مہم کا آغاز کردیا گیا ہے اس دوران یوٹیلٹی اسٹور کی زمین اور گورنمنٹ اسکول میں طویل عرصے سے غیر قانونی رہائش اور تعمیرات ختم کرائی گئیں
سندھ ورکرز ویلفئیر بورڈ کے حکام نے واضح کیا کہ تمام غیر قانونی دوکانیں اور تجاوزات فوری طور پر ختم کی جائیں ورنہ مسماری اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مہم میں یونین کے جنرل سیکرٹری عبدالغنی کلھوڑو، سینئر نائب صدر محمد راحیل خان کے ساتھ لانڈھی، شیرشاہ، کورنگی، نارتھ کراچی، نادرن بائی پاس اور گلشن معمار سائٹس کے اسٹاف اور انجینئرز نے حصہ لیا اور تجاوزات کے خاتمے میں تعاون فراہم کیا
