اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان لیبر تعاون پر پیش رفت
اسلام آباد ( چوہدری بشیر، بیورو چیف ) وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے تھائی لینڈ کے پرمننٹ سیکریٹری برائے محنت واناپونگ کوچاراگ سے ملاقات کی
ملاقات میں دوطرفہ لیبر تعاون، بیرونِ ملک روزگار کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت اور شفاف، میرٹ پر مبنی بھرتیوں پر بات ہوئی
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ہنر مند اور نیم ہنر مند افرادی قوت کا وسیع ذخیرہ رکھتا ہے، جو انفراسٹرکچر، ہاسپٹیلیٹی، تعلیم اور تعمیرات کے شعبوں میں تجربہ کار ہے
انہوں نے مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام کی تجویز دی تاکہ دوطرفہ تعاون کے طریقۂ کار اور عملی نفاذ کو حتمی شکل دی جا سکے
وفاقی وزیر نے بین الاقوامی معیار کی پاسداری اور میرٹ پر بھرتی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے تھائی قیادت کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی، تاکہ عوامی و افرادی قوت کے شعبے میں تعاون مزید مستحکم ہو سکے۔
