اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
کراچی پورٹ قاسم میں مزدوروں کی جبری برطرفیوں کے خلاف احتجاج
کراچی ( سمیع ابڑو سے ) پورٹ قاسم انڈسٹریل ایریا میں نجی کمپنی کی جانب سے درجنوں مزدوروں کو مبینہ طور پر جبری طور پر فارغ کیے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا گیا
عوامی راج تحریک کی قیادت میں ایڈووکیٹ خلیل شاہ اور بلاول لاکو کے ساتھ مزدوروں نے کمپنی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ 50 سے زائد محنت کش بغیر کسی قانونی جواز کے برطرف کیے گئے، جو ناانصافی اور مزدور دشمن اقدام ہے
مزدوروں نے بتایا کہ وہ گزشتہ 10 سال سے اسپئیر پارٹس کی تیاری میں ایمانداری سے کام کر رہے تھے۔ انہوں نے فوری بحالی کا مطالبہ کیا اور خبردار کیا کہ مطالبات نہ مانے جانے پر احتجاج کا دائرہ وسیع اور دھرنا جاری رہے
