July 24, 2026

پاکستان یونائیٹڈ ورکر فیڈریشن کے وفد کا سوشل سیکیورٹی اسپتال کا دورہ

 پاکستان یونائیٹڈ ورکر فیڈریشن کے وفد کا سوشل سیکیورٹی اسپتال کا دورہ

فیصل آباد ( عثمان صادق، نمائندہ لیبر نیوز )  پاکستان یونائیٹڈ ورکر فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اور آئی ایل کے رکن چوہدری سعد محمد نے سوشل سیکیورٹی ہسپتال مدینہ ٹاؤن کا دورہ کیا تاکہ محنت کشوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا جا سکے

ہسپتال انتظامیہ اور اسٹیک ہولڈرز بابا لطیف انصاری، رب نواز وٹو اور ایم ایس شیخ اعجاز ممتاز نے مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دورے کے دوران مختلف وارڈز کا معائنہ کیا گیا، مریضوں سے ملاقات کی گئی اور ہسپتال کی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا

چوہدری سعد محمد اور دیگر رہنماؤں نے محنت کشوں کے لیے معیاری علاج کی فراہمی اور باہمی تعاون کو ضروری قرار دیا اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے محنت کشوں کی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ اقدامات جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp