July 26, 2026

ملی لیبر فیڈریشن کا پرائیویٹ اداروں میں ای او بی آئی رجسٹریشن لازمی کرنے کا مطالبہ

 ملی لیبر فیڈریشن کا پرائیویٹ اداروں میں ای او بی آئی رجسٹریشن لازمی کرنے کا مطالبہ

سکھر ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) ملی لیبر فیڈریشن کے صدر رانا جبران نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پرائیویٹ اداروں میں رجسٹریشن لازمی قرار دی جائے اور کم از کم مقررہ تنخواہ کے ساتھ کنٹریبیوشنز کی ماہانہ ادائیگی نہ کرنے والے آجروں پر 500 فیصد جرمانہ اور سزا کا قانون بنایا جائے

سکھر پریس کلب میں ملی لیبر فیڈریشن ورکرز کنوینشن کے شرکاء سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ قوانین کے باوجود محکمے کے اختیارات استعمال نہیں ہوتے، کئی ادارے رجسٹریشن دکھا کر اپنے مفادات کے لیے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں

انہوں نے کہا کہ کم از کم پینشن لینے والے پینشنرز شدید مشکلات اور بیماریوں کا شکار ہیں ایسے محنت کشوں کے لئے حکومت فوری مؤثر قانون سازی کرے تاکہ محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp