July 25, 2026

وفاقی محتسب کا خواتین ملازمین کے پینشن حقوق پر فیصلہ

 وفاقی محتسب کا خواتین ملازمین کے پینشن حقوق پر فیصلہ

اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) وفاقی محتسب نے ہدایت دی ہے کہ ای او بی آئی خواتین ملازمین کی 55 برس کی عمر کے بعد بھی پینشن میں شراکت کو تسلیم کرے، چاہے وہ ملازمت جاری رکھے ہوئے ہوں

 محتسب نے کہا کہ پینشن کے حق میں صنفی امتیاز برداشت نہیں کیا جائے گا اور خواتین ملازمین کی پوری شراکت مدت کو قانونی طور پر قبول کیا جائے۔

قبل ازیں ای او بی آئی 55 برس کے بعد ملازمت جاری رکھنے والی خواتین کی شراکت کو ختم کر دیتا تھا، جس پر شکایت درج کرائی گئی تھی۔ فیصلے کے بعد اب ادارہ خواتین ملازمین کے پینشن کے حقوق کو برقرار رکھے گا اور ان کی قانونی شراکت کو مکمل تسلیم کرے گا۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp