July 26, 2026

پاکستان میں ہوم بیسڈ مزدوروں کو قانونی شناخت دی گئی ہے، سعید غنی کا پیرس میں خطاب

 پاکستان میں ہوم بیسڈ مزدوروں کو قانونی شناخت دی گئی ہے، سعید غنی کا پیرس میں خطاب

پیرس ( مہوش ظفر، نمائندہ لیبر نیوز) پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیر محنت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے پیرس میں منعقدہ گارمنٹس اور فٹ ویئر سیکٹر میں ڈیو ڈیلیجنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں گھر پر کام کرنے والے مزدوروں کو قانونی شناخت دینے والا پاکستان کا پہلا صوبہ ہے

انہوں نے پاکستان میں  ہوم بیسڈ ورکرز اور خواتین زرعی کارکنوں کے لیے سندھ کے قانونی و پالیسی فریم ورک پر بھی روشنی ڈالی سعید غنی نے سندھ ہوم بیسڈ ورکرز پالیسی 2017، ایکٹ 2018 اور رولز 2019 کا حوالہ دیا


سعید غنی نے سندھ ویمن ایگریکلچر ورکرز ایکٹ 2019 کو بھی تاریخی قرار دیا اور کہا کہ حکومت ڈیجیٹل رجسٹریشن، سماجی تحفظ اور عالمی برانڈز کے ساتھ تعاون مزید مضبوط کرے گی

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp