اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
سندھ میں بینظیر مزدور کارڈ کے اجراء کے لیئے نیا معاہدہ طے پا گیا
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سندھ میں بینظیر مزدور کارڈ کے دوبارہ اجراء کے لیے نئے معاہدے کی تجدید ہو گئی ہے، سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن اور نادرا کے درمیان نیا معاہدہ طے پاگیا ہے ، کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو کے مطابق 8 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ محنت کشوں کو بینظیر مزدور کارڈ جاری کیا جائے گا
اس حوالے سے سیسی ہیڈ آفس میں تقریب منعقد ہوئی، تقریب کے دوران فوکل پرسن بینظیر مزدور کارڈ پروجیکٹ ڈاکٹرسعاد ت میمن اور نادرا پروجیکٹ منیجر ماجد رضوی نے بینظیر مزدور کارڈ کے مراحل اور اجراء کی تفصیلات سے شرکاء کو اگاہی دی
سیسی حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد کارڈ جاری ہو چکے ہیں اور موجودہ مرحلے میں مزید 54 ہزار کارڈز جاری کیے جائیں گے جس سے محنت کش اور اہل خانہ کی بائیومیٹرک تصدیق سسٹم کے ذریعے طبی سہولیات کی فراہمی آسان ہوگی، معاہدے کے نتیجے میں سیسی کے اسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں آنے والے محنت کش اور ان کے لواحقین کی نادرا کے ذریعے نہ صرف تصدیق کی جا سکے گی
تقریب میں وائس کمشنر سکندربلوچ، ، میڈیکل ایڈوائزر کامران اعوان، وزیر محنت سندھ کے کوارڈینیٹر محمد خان ابڑو، وسیم جمال سمیت ممیبر گورننگ باڈی عبدالواحدشورو، مختارحسین اعوان اور ڈائریکٹرپبلک ریلیشنزوسیم جمال، ڈائریکٹرپروکیورمنٹ ڈاکٹراکرم شیخ، اور دیگر افسران نے بھی شریک تھے


