July 25, 2026

ملی لیبر فیڈریشن نے باٹا ورکر یونین کی حمایت کا اعلان کیا

 ملی لیبر فیڈریشن نے باٹا ورکر یونین کی حمایت کا اعلان کیا

ملتان ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) ملتان میں باٹا ورکر یونین کے صدر رانا محمد اشرف نے ملی لیبر فیڈریشن ملتان کے دفتر کا دورہ کیا اس موقع پر جنرل سیکرٹری ضلع ملتان رانا عبدالرحمن مبشر اور جنرل سیکرٹری سٹی ملتان عدیل عامر سے اہم ملاقات ہوئی

 ملاقات میں باٹا ورکرز یونین کے انتخابات سمیت باہمی تعاون اور مزدوروں کے حقوق کے تحفظ پر تفصیلی گفتگو ہوئی اس دوران ملی لیبر فیڈریشن ملتان کے جنرل سیکرٹری رانا عبدالرحمن مبشر نے باٹا ورکر یونین کی سرگرمیوں میں مکمل تعاون اور حمایت کا اعلان کیا

ملی لیبر فیڈریشن نے مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا دونوں جانب سے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی بہتری کے لیے مسلسل اور مضبوط جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp