اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
سوشل سیکیورٹی افسران کی تربیت کے بغیر ادارہ جاتی اصلاحات ممکن نہیں، وزیر محنت پنجاب
لاہور ( مدثر خان، بیورو چیف ) پنجاب سوشل سکیورٹی میں نئے تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی استعدادِ کار بڑھانے کے لیے منعقدہ تین روزہ تربیتی سیشن مکمل ہوگیا صوبائی وزیر لیبر محمد منشا اللہ بٹ اور کمشنر سوشل سکیورٹی ذوالفقار علی کھرل نے مشترکہ طور پر 27 افسران میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔
تربیتی پروگرام 2 تا 4 فروری نواز شریف ٹیچنگ ہسپتال کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوا، جس میں افسران کو سوشل سکیورٹی قوانین، انتظامی طریقہ کار، قانونی ذمہ داریوں اور فنڈز کی وصولی کے جدید ڈیجیٹل نظام سے آگاہ کیا گیا۔
وزیر لیبر پنجاب محمد منشا اللہ بٹ نے کہا کہ مؤثر تربیت کے بغیر اصلاحات ممکن نہیں۔ ڈیجیٹل نظام کے نفاذ سے شفافیت بڑھے گی اور کرپشن کے امکانات کم ہوں گے۔ کمشنر نے امید ظاہر کی کہ تربیت یافتہ افسران دیانت داری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ خدمات انجام دیں گے
