July 24, 2026

لیبر اسکوائر کی سرکاری زمین پر قبضے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

 لیبر اسکوائر کی سرکاری زمین پر قبضے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) لیبر اسکوائر لانڈھی میں ورکرز ویلفیئر بورڈ کی زیر انتظام سرکاری زمین پر قبضے کی کوشش ناکام ہوگئی پولیس نے قبضہ مافیا گروہ کے ملزم نثار خان کو گرفتار کر لیا

پولیس کے اعلی حکام نے سرکاری زمین پر قبصے کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی ، اس دوران اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دو ملزمان فرار ہوگئے جبکہ ایک ملزم گرفتار ہوا وقعے کا مقدمہ نمبر 61/206 درج کر لیا گیا ہے

علاقہ مکینوں کے مطابق ملزم نثار خان نے ہائی ٹینشن وائر کے نیچے ممنوعہ جگہ پر بھی پہلے قبضے کیے پولیس کے مطابق گرفتاری کے بعد قانونی کارروائی جاری ہے

ذرائع کے مطابق اس معاملے میں سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے بعض اہلکاروں کی ممکنہ غفلت کی تحقیقات بھی زیر غور ہیں تاکہ سرکاری زمین کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp