اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
سیوریج نالے میں گرنے سے ایک مزدور جاں بحق، دو کو زندہ بچا لیا گیا
قبولہ / ساہیوال (عامر بودلہ ، نمائندہ لیبر نیوز ) قبولہ کے نواحی گاؤں 87 ای بی کے قریب سیوریج نالے کی صفائی کے دوران پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں ایک مزدور جاں بحق جبکہ دو کو ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زندہ بچا لیا
اطلاعات کے مطابق صفائی کے دوران تین مزدور اچانک مین سیوریج نالے میں گر کر ڈوب گئے، جس پر فوری طور پر ریسکیو 1122 کو طلب کیا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے دو مزدوروں کو نالے سے زندہ نکال لیا، جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال کی ایمرجنسی منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے علاج کا آغاز کر دیا ہے
ریسکیو ٹیم نے نالے میں گر کر جاں بحق ہونے والے مزدور کی لاش بھی نکال کر ہسپتال پہنچا دی۔ عینی شاہدین کے مطابق پہلے ایک مزدور نالے میں گرا، جسے بچانے کی کوشش میں دیگر دو مزدور بھی نالے میں جا گرے۔ جاں بحق مزدور پہلے گرنے والا تھا۔ حادثے کا شکار مزدوروں کے نام قدیر، ارشد اور آفاق بتائے گئے ہیں۔
