July 24, 2026

پاکستان کے وفاقی اور صوبائی وزراء محنت و افرادی قوت کا اسلاآباد میں خودکش حملے کی مذمت

 پاکستان کے وفاقی اور صوبائی وزراء محنت و افرادی قوت کا اسلاآباد میں خودکش حملے کی مذمت

اسلام آباد ( علی ملک، ایڈیٹر لیبر نیوز ) وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی و انسانی وسائل کی ترقی چوہدری سالک حسین نے اسلام آباد کے علاقے ترالی میں مسجد خدیجۃ الکبریٰ پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے اس بزدلانہ کارروائی کو انسانیت، اسلام اور امن کے خلاف قرار دیا

وزیر محنت سندھ سعید غنی نے کہا کہ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا دشمن عناصر کی سفاک ذہنیت کا عکاس ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا

خیبر پختونخواہ وزیر برائے لیبر فیصل خان ترکئی نے کہا کہ حکومت اور قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں اور ایسے عناصر کو اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا

پنجاب کے وزیر محنت محمد منشا بٹ نے کہا کہ یہ بزدلانہ اور سفاکانہ کارروائی نہ صرف انسانیت بلکہ امن، اخوت اور سماجی اقدار پر کھلا حملہ ہے

وزراء محنت و افرادی قوت نے شہداء کے لواحقین سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp