اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
بلوچستان گرینڈ الائنس کے گرفتار رہنماؤں کی رہائی کا عمل شروع
کوئٹہ ( حنظلہ عماد، نمائندہ لیبر نیوز ) بلوچستان گرینڈ الائنس کے ہونے والے احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے سیاسی و سماجی رہنماؤں کو کوئٹہ جیل سے رہائی کا عمل شروع ہوگیا ہے رہائی پانے والوں میں ملی لیبر فیڈریش کے رہنما میر شکر خان، نیشنل پارٹی کے رہنما ڈاکٹر رمضان ہزارہ، عبد الوحید محمد شاہ اور بلوچستان یونیورسٹی اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر حاجی شاہ علی بگٹی شامل ہیں
ذرائع کے مطابق ان رہنماؤں کو احتجاج کے دوران پولیس نے حراست میں لیا تھا، جس پر مختلف سیاسی جماعتوں، طلبہ تنظیموں اور سول سوسائٹی کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔ رہنماؤں کی رہائی کے بعد کوئٹہ جیل کے باہر کارکنوں نے ان کا استقبال کیا اور نعرے بازی کی
اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے اور مسائل کے حل کے لیے جبر کے بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے بلوچستان کے عوامی مسائل کے حل کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا
گرفتار رہنماوں کی رہائی بلوچستان گرینڈ الائنس کے وفد کی سیاسی رہنماوں سے ملاقات کے بعد عمل میں آئی
