July 24, 2026

ای او بی آئی مستقل چیئرمین سے محروم، انتظامی مسائل میں اضافہ

 ای او بی آئی مستقل چیئرمین سے محروم، انتظامی مسائل میں اضافہ

اسلام آباد ( چوہدری بشیر، بیورو چیف لیبر نیوز ) ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن میں گزشتہ سوا برس سے زائد عرصے سے مستقل چیئرمین کی عدم تعیناتی کے باعث انتظامی مسائل سنگین صورت اختیار کر گئے ہیں

سابق چیئرمین خاقان مرتضیٰ کی مدت مکمل ہونے کے بعد ادارہ مستقل سربراہ سے تاحال محروم ہے، جس سے محنت کش پنشنرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

اس وقت چیئرمین کے امور کا عارضی چارج بیس گریڈ کے آفیسر ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل جاوید احمد شیخ کے پاس ہے جو حالیہ دنوں بیرون ملک دورے پر ہیں، جنہیں وفاقی حکومت کی منظوری سے تین ماہ کے لیے یا مستقل چیئرمین کی تقرری تک یہ ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ تاہم مقررہ مدت گزرنے کے باوجود مستقل چیئرمین تعینات نہیں کیا جا سکا

محنت کش حلقوں کا کہنا ہے کہ مستقل چیئرمین نہ ہونے کے باعث پنشن، رجسٹریشن اور دیگر اہم معاملات تاخیر کا شکار ہیں۔ مزدور تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مستقل چیئرمین تعینات کر کے ادارے کو فعال بنایا جائے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp