July 25, 2026

پنجاب ورکرز ویلفیئر اسکولوں کے بچوں کو مفت کھانے کی فراہمی کے پروگرام کا آغاز

 پنجاب ورکرز ویلفیئر اسکولوں کے بچوں کو مفت کھانے کی فراہمی کے پروگرام کا آغاز

لاہور ( عامر سہیل، ریذیدنٹ ایدیٹر پنجاب ) پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کے زیرِ انتظام ورکرز ویلفیئر اسکولوں کے بچوں کو مفت کھانے کی فراہمی کے پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے

ورکرز ویلفیئر پرائمری اسکول بوائز و گرلز نشتر کالونی، فیروزپور روڈ لاہور میں تقریب منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل منشاء اللہ بٹ سمیت سیکرٹری پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ ڈاکٹر مجتبیٰ عارفات خان بھروانہ  نے شرکت کی اور محنت کشوں کے بچوں کو اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلایا

اس موقع پر وزیر محنت پنجاب منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کے اس منصوبے کے تحت لاہور کے ورکرز ویلفیئر اسکولوں کے تقریباً چار ہزار طلبہ کو فائدہ پہنچے گا جو تعلیمی سیشن کے اختتام تک مارچ 2026 تک جاری رہے گا

انہوں نے کہا کہ پروگرام کا مقصد پرائمری سطح کے طلبہ کو غذائی سہولت فراہم کرنا اور تعلیمی حاضری و صحت کو بہتر بنانا بتایا گیا ہے، یہ پروگرام وزیراعلیٰ پنجاب کے فری میل انیشی ایٹو کے تحت شروع کیا گیا ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp