July 24, 2026

ایس آئی کا پاکستان میں گرفتار ٹریڈ یونین رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ

 ایس آئی کا پاکستان میں گرفتار ٹریڈ یونین رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ

اسلام آباد ( علی ملک، ایڈیٹر لیبر نیوز ) گلوبل یونین فیڈریشن آف ورکرز پبلک سروسز انٹرنیشنل نے بلوچستان میں ٹریڈ یونین رہنماؤں اور سرکاری ملازمین کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے


گلوبل یونین فیڈریشن آف ورکرز نے ٹریڈ یونین رہنماؤں کی گرفتاری اور مزدوروں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومتِ بلوچستان کو باضابطہ طور پر خط لکھ دیا گیا ہے

خط میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں پرامن احتجاج کرنے والے ٹریڈ یونین رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری آئینی اور بین الاقوامی مزدور قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے

پی ایس آئی کے مطابق آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے چیئرمین شاہ علی بگٹی سمیت سینکڑوں ٹریڈ یونین رہنماؤں اور پبلک سروس ورکرز کو پرامن احتجاج کے دوران حراست میں لیا گیا۔ یہ احتجاج ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس (ڈی آر اے) کے نفاذ اور بہتر ورکنگ کنڈیشنز کے مطالبے کے لیے کیا جا رہا تھا

جو آئینی اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حقوق ہیں پبلک سروسز انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے مطابق زیرِ حراست افراد کو خوراک اور طبی سہولتیں فراہم نہیں کی جا رہیں اور انہیں شدید سردی میں رکھا گیا ہے

پی ایس آئی نے حکومتِ بلوچستان پر زور دیا ہے کہ تمام گرفتار مزدور رہنماؤں کو فوری رہا کیا جائے اور یونینز کے ساتھ بامعنی مذاکرات کا آغاز کیا جائے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp