اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
اساتذہ کے جائز حقوق فوری طور پر تسلیم کیے جائیں، سپلا
کراچی ( ایمن اکرم ، نمائندہ لیبرنیوز ) سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن (سپلا) کراچی ریجن کے زیرِ اہتمام محکمۂ تعلیم، کالج ایجوکیشن میں جاری بے ضابطگیوں، غیر منصفانہ پالیسیوں اور اساتذہ دشمن اقدامات کے خلاف سندھ سیکریٹریٹ کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نامنظور، نامنظور، نامنظور اور ظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے جیسے نعرے درج تھے، جبکہ شرکاء نے مسلسل احتجاج، احتجاج کے نعرے بلند کیے
سپلا رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمۂ تعلیم کی حالیہ پالیسیوں نے اساتذہ کو شدید ذہنی دباؤ کا شکار کر دیا ہے، جنہیں کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کے جائز حقوق فوری طور پر تسلیم کیے جائیں اور کالج ایجوکیشن میں جاری بے ضابطگیوں کا خاتمہ کیا جائے
مظاہرے کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاجی تحریک جاری رہے گی
