July 25, 2026

اسٹیل ملز ملازمین و رہائشیوں کے مسائل پر قائمہ کمیٹی کا سخت نوٹس

 اسٹیل ملز ملازمین و رہائشیوں کے مسائل پر قائمہ کمیٹی کا سخت نوٹس

اسلام آباد ( چوہدری بشیر، بیوروچیف ) وزارتِ صنعت و پیداوار کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین اور رہائشیوں کو درپیش سنگین مسائل پر قائم ذیلی کمیٹی کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ مزدوروں کے بنیادی اور آئینی حقوق کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، جس کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔

قائمہ کمیٹی نے ہنگامی بنیادوں پر اسٹیل ملز کے رہائشی علاقوں میں بجلی، پانی، تعلیمی اداروں اور اسپتالوں سمیت تمام بنیادی سہولیات کی بحالی اور بہتر انتظامات کی ہدایت کی۔

اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز میں جاری مبینہ چوری، بدانتظامی اور بے ضابطگیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مکمل تحقیقات اور سرکاری املاک کے تحفظ کے لیے سخت سیکیورٹی اقدامات کی سفارش کی گئی

کمیٹی کے مطابق بروقت فیصلے نہ کیے گئے تو مسائل مزید سنگین ہو سکتے ہیں۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp