July 26, 2026

عوامی ورکرز پارٹی اور پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن  کا مزدور تحریک مضبوط کرنے پر اتفاق

 عوامی ورکرز پارٹی اور پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن  کا مزدور تحریک مضبوط کرنے پر اتفاق

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  عوامی ورکرز پارٹی پاکستان اور پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن  کے درمیان مزدور تحریک کو منظم، فعال اور مضبوط بنانے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس عوامی ورکرز پارٹی کے دفتر میں ہوا، جس میں مشترکہ پروگرام ترتیب دینے، مزدوروں کی تنظیم سازی اور پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن  کی رجسٹریشن کے لیے قانونی معاونت فراہم کرنے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا

اجلاس میں عوامی ورکرز پارٹی کے صدر اختر حسین، سینیئر رکن جاوید اختر، مرکزی سیکرٹری جمیل شاہد، سندھ سیکرٹری منظور رضی جبکہ پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن  کی جانب سے صدر احمد زیب، جنرل سیکرٹری غنی روشن اور جوائنٹ سیکرٹری رؤف نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ یونین کے اجلاس خاموش کالونی کراچی میں منعقد کیے جائیں گے

شرکا نے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ، تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور طبقاتی جدوجہد کو آگے بڑھانے کے لیے باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp