July 25, 2026

کراچی ڈاک لیبر بورڈ ورکرز یونین کے احتجاج کے 53 دن مکمل

 کراچی ڈاک لیبر بورڈ ورکرز یونین کے احتجاج کے 53 دن مکمل

کراچی ( فیضان شیخ، نمائندہ لیبرنیوز ) کراچی ڈاک لیبر بورڈ ورکرز یونین کے چیئرمین حسین باچا نے احتجاجی کیمپ میں لیبر نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈاک لیبر بورڈ کے محنت کش اپنے حقوق کے معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے

 مزدوروں کی یہ جدوجہد وقتی نہیں بلکہ اب ایک اعصابی جنگ کی صورت اختیار کر چکی ہے، جس میں اتحاد اور ثابت قدمی ہی کامیابی کی کنجی ہے

حسین باچا نے ورکرز پر زور دیا کہ وہ باہمی اتفاق کے ساتھ احتجاجی تحریک کو مزید منظم اور مضبوط بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آج بندرگاہ پر چوبیس گھنٹے سرگرمیاں جاری ہیں تو اس کے پیچھے ڈاک ورکرز کی مسلسل محنت، قربانیاں اور ذمہ داری کا کردار شامل ہے

چیئرمین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مزدور اتحاد زندہ باد کے نعرے کے ساتھ یہ جدوجہد مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی اور محنت کش اپنے حقوق حاصل کر کے ہی دم لیں گے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp