July 25, 2026

جرمنی میں پاکستانی کسانوں کا تاریخی مقدمہ، ماحولیاتی تباہی پھیلانے والی کمپنیوں کے خلاف عالمی وارننگ

 جرمنی میں پاکستانی کسانوں کا تاریخی مقدمہ، ماحولیاتی تباہی پھیلانے والی کمپنیوں کے خلاف عالمی وارننگ

کراچی ( ایمن اکرم ، نمائندہ لیبر نیوز ) جرمنی میں ماحولیاتی تباہی پھیلانے والی دو بڑی کمپنیوں کے خلاف پاکستانی کسانوں کی جانب سے دائر مقدمے کو ماحول دشمن سرگرمیوں کے خلاف ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا ہے

ان خیالات کا اظہار جرمنی میں مقدمہ دائر کرنے والے پاکستانی کسان مدعیان، جرمن تنظیم میڈیکو انٹرنیشنل کے نمائندے اور پاکستان کی مزدور و کسان تنظیموں کے رہنماؤں نے ایک پینل مباحثے کے دوران کیا

یہ مباحثہ نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن پاکستان اور کلائمیٹ ایکشن سینٹر کے اشتراک سے پی ایم اے ہاؤس کراچی میں منعقد ہوا، جو کلائمیٹ ویک کراچی کی سرگرمیوں کا حصہ تھا

متاثرہ کسانوں نے بتایا کہ 2022 کے تباہ کن سیلاب نے ان کی زرعی زمینیں، مویشی اور گھر تباہ کر دیے، جس کے باعث وہ آج تک معاشی و سماجی مشکلات کا شکار ہیں

پینلسٹس کے مطابق کاربن اخراج اور منافع پر مبنی پیداواری نظام دنیا کو ماحولیاتی تباہی کے دہانے پر لے آیا ہے۔ اسی پس منظر میں سندھ کے تین اضلاع کے 39 کسانوں نے جرمن توانائی کمپنی آر ڈبلیو ای اور سیمنٹ کمپنی ہائیڈل برگ میٹیریلز کے خلاف جرمنی میں ماحولیاتی انصاف اور معاوضے کے لیے مقدمہ دائر کیا ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp