اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
محنت کشوں کے لیے رمضان پیکج کی منظوری،10 ہزار روپے اضافی دینے کا فیصلہ
لاہور ( عامر سہیل، ریذیڈنٹ ایڈیٹر لیبر نیوز) ورکرز ویلفیئر فنڈ پنجاب کی گورننگ باڈی نے صنعتی کارکنان کی فلاح و بہبود کے لیے رمضان المبارک کے دوران خصوصی رمضان پیکج کی منظوری دے دی ہے
گورننگ باڈی اجلاس کی صدارت سیکرٹری لیبر پنجاب دانش افضال نے کی، گورننگ باڈی کے فیصلے کے تحت رجسٹرڈ صنعتی کارکنان کو راشن کارڈ کے ذریعے 10 ہزار روپے کی اضافی مالی امداد فراہم کی جائے گی، جو ماہانہ راشن کارڈ کی رقم کے علاوہ ہوگی
اجلاس میں ڈی جی لیبر کلثوم حئی، سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ پنجاب ڈاکٹر مجتبی عرفات بھروانہ، کمشنر سوشل سکیورٹی پنجاب ذوالفقار علی، آجر نمائندے ناصر علی ضیا اور مزدور نمائندگان نے شرکت کی
اجلاس میں مہنگائی، معاشی دباؤ اور مزدور طبقے کو درپیش مشکلات کے پیش نظر رمضان پیکج کی تجویز پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا
