پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل، پی آئی اے عارف حبیب کارپوریشن کے حوالے
اسلام آباد ( چوہدری بشیر، بیورو چیف) قومی ائیرلائن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کو باضابطہ طور پر عارف حبیب کارپوریشن کی قیادت میں قائم کنسورشیم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں حکومتِ پاکستان اور کنسورشیم کے درمیان لین دین سے متعلق تمام قانونی اور انتظامی دستاویزات پر دستخط مکمل کر لیے گئے ہیں
دستاویزات پر دستخط کی تقریب میں حکومتِ پاکستان کے متعلقہ حکام اور کنسورشیم کے نمائندگان شریک ہوئے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ یہ اقدام پی آئی اے کی مالی اور انتظامی بہتری کے لیے جاری نجکاری عمل کا اہم مرحلہ ہے۔ حکومتی حلقوں کے مطابق نئے انتظام کے تحت قومی ائیرلائن کی کارکردگی، خدمات کے معیار اور مالی استحکام کو بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ کنسورشیم کی جانب سے پی آئی اے کی تنظیمِ نو اور آپریشنل امور میں اصلاحات متعارف کرانے پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ پی ائی اے کی نجکاری کے اس فیصلے پر مختلف حلقوں کی جانب سے ردعمل کا سلسلہ بھی جاری ہے
