اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
ورکرز ویلفیئر فنڈ سیکرٹریٹ میں مزدور فلاحی اقدامات پر تبادلۂ خیال
اسلام آباد ( سردار سلیم، نمائندہ لیبر نیوز ) ورکرز ویلفیئر فنڈ سیکرٹریٹ میں سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ زوالفقار احمد سے مزدور رہنماوں کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے اس دوران صنعتی محنت کشوں سے متعلق امور، فلاحی پالیسیوں اور جاری اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا
ملاقات میں ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تحت چلنے والی مختلف اسکیموں اور ان کی مؤثر عمل داری پر بھی گفتگو کی گئی، وفد نے مزدوروں کو درپیش مسائل اور فلاحی منصوبوں کی بہتری کے حوالے سے تجاویز پیش کیں، جبکہ حکام کی جانب سے مزدوروں کی فلاح کے لیے اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی و انسانی وسائل کی ترقی چوہدری سالک حسین اور سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ زوالفقار احمد کو محنت کش دوست پالیسیوں اور مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے کیے گئے اقدامات پر مبارکباد پیش کی گئی
