July 25, 2026

محکمہ محنت خیبر پختونخوا کی مزدور کھلی کچہری

 محکمہ محنت خیبر پختونخوا کی مزدور کھلی کچہری

پشاور ( محمد عبداللہ، نمائندہ لیبر نیوز ) محکمہ محنت خیبر پختونخوا کی جانب سے مزدوروں کے مسائل کے براہِ راست حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت سیکرٹری لیبر اور چیئرمین ورکرز ویلفیئر بورڈ کیپٹن (ر) میاں عادل اقبال نے کی

کھلی کچہری میں سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ شیر عالم خان، ڈائریکٹر لیبر طارق خان اور محکمہ محنت کے دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف صنعتی اداروں سے تعلق رکھنے والے مزدوروں نے اپنے مسائل، شکایات اور سوالات پیش کیے، جن پر حکام کی جانب سے وضاحتیں دی گئیں اور بعض معاملات پر فوری کارروائی کی یقین دہانی بھی کرائی گئی

محکمہ محنت خیبر پختونخواہ کے مطابق کھلی کچہری کا مقصد محنت کشوں کے مسائل براہِ راست سننا اور ادارہ جاتی سطح پر ان کے حل کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لینا تھا حکام کے مطابق مزدوروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ایسے اقدامات آئندہ بھی جاری رکھے جائیں گے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp