July 25, 2026

فشرمین ایمپلائز یونین کے 102 ملازمین بحال،عدالتی حکم

 فشرمین ایمپلائز یونین کے 102 ملازمین بحال،عدالتی حکم

کراچی ( لیبر نیوز لاء اینڈ کورٹ ڈیسک ) فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی ایمپلائز یونین کے 102 ملازمین کو عدالتی فیصلے کے تحت تمام بیک بینیفٹس کے ساتھ بحال کر دیا گیا ہے اس فیصلے کو مزدور حلقوں میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے

پاکستان یونائیٹڈ ورکر فیڈریشن کے مطابق یہ فیصلہ طویل قانونی جدوجہد کے بعد سامنے آیا، جس سے متاثرہ ملازمین کو روزگار اور واجبات کی بحالی ممکن ہوئی ذرائع کے مطابق معزز عدالت نے ملازمین کی برطرفی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ بحالی کے ساتھ تمام واجبات ادا کیے جائیں۔ پاکستان یونائیٹڈ ورکر فیڈریشن کے صدر مختار حسین اعوان کا کہنا تھا کہ فیصلہ مزدوروں کے آئینی اور قانونی حقوق کی توثیق ہے

 یونین قیادت نے مطالبہ کیا ہے کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز اور انتظامیہ عدالتی فیصلے پر فوری اور مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ مزدور تنظیموں نے اس فیصلے کو مستقبل کی قانونی جدوجہد کے لیے اہم مثال قرار دیا ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp