July 23, 2026

سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی گورننگ باڈی دوبارہ تشکیل

 سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی گورننگ باڈی دوبارہ تشکیل

کراچی ( محمد کامران، نمائندہ لیبر نیوز ) سندھ کابینہ نے ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کی گورننگ باڈی کی ازسرِنو تشکیل کی منظوری دے دی ہے، سابق گورننگ باڈی کی مدت 22 اگست 2025 کو ختم ہو چکی تھی جس کے بعد بورڈ کی سرگرمیاں معطل تھیں، سندھ  کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نئی گورننگ باڈی کی سربراہی وزیرِ محنت و انسانی وسائل کریں گے

 بورڈ میں سیکریٹری محکمہ محنت، محکمہ خزانہ اور سندھ ریونیو بورڈ کے نمائندگان شامل ہوں گے، جبکہ آجر فریق سے چار ارکان محمد عبدالجبار، ہمایوں نذیر، محمد اصف میمن، مسعود نقی  شامل ہیں

جبکہ مزدوروں کی نمائندگی کے لیے چار ارکان حبیب الدین جنیدی، سید ذوالفقار شاہ، سید رحمت شاہ، ناصر عزیر نامزد کیے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق نئی گوررنگ باڈی میں شامل ہونگے

بورڈ کی نئی گورننگ باڈی کی تشکیل سندھ ورکرز ویلفیئر فنڈ ایکٹ 2014 کے تحت کی گئی ہے، جس کا مقصد رجسٹرڈ مزدوروں کے لیے فلاحی اسکیموں کی نگرانی اور ویلفیئر فنڈ کے استعمال کو مؤثر بنانا ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp