July 24, 2026

ائی او بی ائی پینشن، بہن کومرحوم بھائی کی فیملی پنشن کی حق مل گیا

 ائی او بی ائی پینشن، بہن کومرحوم بھائی کی فیملی پنشن کی حق مل گیا

اسلام آباد ( چوہدری بشیر، نمائندہ لیبر نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری کی مداخلت پر ای او بی آئی کے متوفی ملازم نصیر احمد اعوان کی مطلقہ بہن مجیدہ پروین کو خاندانی پنشن کی ادائیگی کا معاملہ حل ہونے کی امید پیدا ہو گئی ہے

صدر زرداری نے ای او بی آئی حکام کو ہدایت کی ہے کہ مرحوم ملازم کے واجبات فوری طور پر ادا کیے جائیں۔ مجیدہ پروین، جو کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کی رہائشی ہیں، نے خاندانی پنشن میں تاخیر اور مبینہ بدانتظامی کے خلاف وفاقی محتسب اعلیٰ سے رجوع کیا تھا

 کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے ای او بی آئی کے چیئرمین کو حکم دیا کہ مرحوم ملازم کی خاندانی پنشن بلاجواز تاخیر کے بغیر ادا کی جائے۔ نصیر احمد اعوان 13 مارچ 2019 کو دورانِ ملازمت انتقال کر گئے تھے اور وفات کے وقت اپنی دو بہنوں کی کفالت کر رہے تھے۔ فیصلے کو متاثرہ خاندان کے لیے انصاف کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp