July 24, 2026

پی سی ای ایم قیادت کا ایبٹ کمپنی لانڈھی پلانٹ دورہ

 پی سی ای ایم قیادت کا ایبٹ کمپنی لانڈھی پلانٹ دورہ

کراچی ( فیضان شیخ، نمائندہ لیبر نیوز )  پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل، انرجی، مائنز اینڈ جنرل ورکر یونین نے ایبٹ کمپنی لانڈھی پلانٹ کا تنظیمی و مشاورتی دورہ کیا ہے وفد کی قیادت جنرل سیکرٹری جناب عمران علی نے کی، وفد میں ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام مرتضیٰ تنولی اور انفارمیشن سیکرٹری رحیم خان آفریدی اور دیگر بھی موجود تھے

دورے کے دوران یونین آفس میں سی بی اے یونین کے رہنماؤں کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی جس میں فائیو پرسنٹ کیس کی قانونی پیش رفت، مزدور حقوق کے تحفظ، یونین سازی اور قومی سطح پر ٹریڈ یونین تحریک کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا

پی سی ای ایم  قیادت نے مزدوروں کے قانونی اور آئینی حقوق کے تحفظ کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ پانچ فیصد سمیت تمام مطالبات کے لیے ہر فورم پر جدوجہد جاری رہے گی

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp