July 26, 2026

سندھ ویلفیئر بورڈ کی زمین پر مزدور دشمن منصوبے کی شدید مذمت

 سندھ ویلفیئر بورڈ کی زمین پر مزدور دشمن منصوبے کی شدید مذمت

کراچی ( عمیر شاہ، نمائندہ لیبر نیوز)  نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی زون نے سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی زمین پر مبینہ مزدور دشمن منصوبے کی سخت مذمت کی ہے، فیڈریشن کے مطابق شیرشاہ لیبر کالونی میں باونڈری وال کے نام پر پلاٹنگ اور زمین کی فروخت کی کوشش کی جا رہی ہے جس میں پانچ لاکھ روپے ایڈوانس وصول کیے جا رہے ہیں

نیشنل لیبر فیڈریشن کے سینئر نائب صدر امیر روان نے مطالبہ کیا کہ سیکریٹری بورڈ فوری تحقیقات کر کے ملوث افسران کے خلاف کارروائی کریں۔ فیڈریشن نے واضح کیا کہ یہ زمین مزدوروں کی کمائی سے حاصل کی گئی اور کسی کاروباری مقصد کے لیے استعمال نہیں ہو سکتی

انہوں نے کہا کہ اگر اقدامات نہ کیے گئے تو احتجاج اور وفاقی و صوبائی اداروں میں تحریری شکایات دائر کی جائیں گی اور مزدوروں کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp