July 23, 2026

گیپکو انجینئرز اور افسران ایسوسی ایشن کی نجکاری کے خلاف قانونی چیلنج

 گیپکو انجینئرز اور افسران ایسوسی ایشن کی نجکاری کے خلاف قانونی چیلنج

گوجرنوالہ ( خالد جاوید، بیورو چیف)  گیپکو انجینئرز اور افسران ایسوسی ایشن نے حکومت کی نجکاری کی منصوبہ بندی کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے

 ایسوسی ایشن نے مشاورتی عمل مکمل کرنے کے بعد نجکاری بورڈ کی جانب سے طے کردہ پانچ مخصوص نکات پر شدید تحفظات ظاہر کیے ہیں۔ سیکریٹری جنرل چودھری امتیاز کا کہنا ہے کہ گیپکو کے پاس ٹریلین روپے مالیت کے قومی اثاثے موجود ہیں، اور نجکاری کے نتیجے میں یہ قیمتی اثاثے انتہائی کم قیمت پر فروخت ہو جائیں گے

 ایسوسی ایشن فوری قانونی کارروائی کر کے نجکاری کے عمل کو روکنے کی تیاری کر رہی ہے تاکہ قومی سرمایہ محفوظ رہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp