اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
یونی لیور رحیم یار خان کے برطرف مزدوروں کا پرامن احتجاج
رحیم یار خان ( زین العابدین، نمائندہ لیبر نیوز ) پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کے زیرِ اہتمام سال 2007 میں یونی لیور رحیم یار خان سے برطرف کیے گئے مزدوروں نے اپنی بحالی کے حق میں گیٹ کے سامنے پرامن احتجاج کیا
مظاہرے کی قیادت ملک ندیم، صبور خان، سجاد شاہ اور کوکا کولا بیوریجز ورکرز یونین کے نائب صدر ندیم منیر کر رہے تھے۔ مرد و خواتین ورکرز کی کثیر تعداد نے مظاہرے میں حصہ لیا۔
مقررین نے انتظامیہ سے پُرزور مطالبہ کیا کہ 2007 میں برطرف کیے گئے تمام مزدوروں کو فوری طور پر بحال کیا جائے اور ان کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا ازالہ کیا جائے
