اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
محنت کشوں کی جبری برطرفیوں کا سلسلہ جاری، میکو ٹیکسٹائل ملز کے 250 مزدور برطرف
کراچی ( عمیر شاہ، نمائندہ لیبر نیوز) پاکستان کے صنعتی حب کراچی میں محنت کشوں کی جبری برطرفیوں کا سلسلہ جاری ہے میکو ٹیکسٹائل ملز نے بغیر نوٹس اور قانونی طریقہ کار کے 250 مزدوروں کو نوکری سے نکال دیا ہے
برطرف مزدوروں نے بتایا کہ انہیں نوٹس پے گریجوئٹی، لیو انکیشمنٹ، بونس اور 5 فیصد اضافے سمیت قانونی واجبات نہیں دیے گئے محنت کشوں کی جبری برطرفی کے واقعے پر مزدورمحاذعمل کے نائب صدر شاہد خان نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ فوری طور پر مزدوروں کے حقوق ادا کرے اور غیرقانونی برطرفیاں واپس لی جائیں
مزدورمحاذعمل نے لیبر قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اورواضح کیا کہ محنت کشوں کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد ہر فورم پر جاری رہے گی
