اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
پی سی ای ایم فیڈریشن کی عدالت کے حکم پر واجبات کی وصولی
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سندھ پے منٹ آف ویجز ایکٹ کے تحت کمیشنر برائے ورکرز کمپنسیشن ایسٹ ڈویژن نے کمپنی آئی ایف ایف سی او پاکستان، پورٹ قاسم کے خلاف عملدرآمد نوٹس جاری کیا ہے
نوٹس کے مطابق کمپنی کو 30 دن کے اندر 54 مزدوروں کو 2011 سے 2016 تک واجب الادا پانچ فیصد کی مد میں کل 46,656,000 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ مقدمہ Case No. 36/2018 کے تحت دائر کیا گیا تھا اور عدالت نے 4 جولائی 2024 کو فیصلہ مزدوروں کے حق میں سنایا تھا اگر مقررہ مدت میں رقم ادا نہ کی گئی تو کمپنی کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جائے گی
مقدمے میں مزدوروں کی نمائندگی غلام مرتضیٰ تنولی نے کی یہ فیصلہ دیگر واجبات کی وصولی میں قانونی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے
