اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی زمین پر باونڈری وال کی تعمیر کا آغاز
کراچی ( امیر صدیقی، نمائندہ لیبر نیوز ) ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کی جانب سے شیرشاہ لیبر کالونی میں واقع اپنی سرکاری زمین کے تحفظ کے لیے باونڈری وال کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے، ویلفیئر بورڈ حکام نے لیبر نیوز کو بتایا کہ مذکورہ اقدام سرکاری اراضی کے تحفظ اور انتظامی امور کی بہتری کے لیے کیا جا رہا ہے
باونڈری وال کی تعمیر کا آغاز شیرشاہ لیبر کالونی کے 400 ہاؤس کے قریب گورنمنٹ اسکول سے متصل ویلفیئر بورڈ کی خالی اراضی پر کیا گیااس موقع پر شیرشاہ لیبر اسکوائر سائٹ کے علاوہ لانڈھی، کورنگی، گلشن معمار، نارتھ کراچی اور نادرن بائی پاس سائٹس سے تعلق رکھنے والے سب انجینئرز اور عملہ بھی موجود تھا
دورانِ تعمیر بعض مقامی مکینوں کی جانب سے کام کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا گیا، تاہم متعلقہ حکام کی جانب سے وضاحت کے بعد صورتحال معمول پر آ گئی اور تعمیراتی کام جاری رکھا گیا
