اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
کلثوم ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کیسز میں کمی، رواں ہفتے کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا
کراچی (لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سندھ سوشل سیکیورٹی کے کلثوم ولیکا اسپتال میں بچوں میں ایچ آئی وی کے کیسز میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے رواں ہفتے اسپتال میں کسی بھی نئے کیس کی تصدیق نہیں ہوئی
کلثوم ولیکا اسپتال کے میڈیکل افیسر غلام مصطفیٰ ابڑو کے مطابق اسپتال میں داخل ہونے والے ہر مریض کا علاج سے قبل ایچ آئی وی ٹیسٹ کیا جا رہا ہے، جس کے باعث بروقت تشخیص اور نگرانی ممکن ہوئی ہے، ولیکا اسپتال میں مؤثر اقدامات کے باعث فی الحال نئے کیسز کا سلسلہ رک گیا ہے
مزدرو فیڈریشنز کے مطابق کراچی کے ولیکا اسپتال میں گزشتہ سال نومبر میں بچوں میں ایچ آئی وی کے کیسز سامنے آئے تھے، دوران علاج محنت کشوں کے متعدد بچے انتقال کرگئے اور کئی کا علاج کیا جارہا ہے،
طبی ماہرین کے مطابق بار بار نمونیا، مسلسل بخار، وزن میں کمی شدید غذائی قلت میں مبتلا بچوں میں ایچ آئی وی کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے جبکہ بعض عطائی ڈاکٹز کے کلینک اور چھوٹے طبی مراکز میں عالمی ادارۂ صحت کی منظور شدہ اسکریننگ کٹس کی کمی بروقت تشخیص میں رکاوٹ بن سکتی ہے
