اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
سکھر لیبر کالونی میں قبضہ مافیا کا سندھ ورکرز ویلفئیر بورڈ کے افسر پر حملہ، عدالتی احکامات چیلنج
سکھر ( محمد اکرم، نمائندہ لیبر نیوز ) سکھر لیبر کالونی میں غیر قانونی قابضین کے خلاف جاری کارروائی پر قبضہ مافیا نے کھلی جارحیت اختیار کرلی، قبصہ مافیا کے کارندے نے سندھ ورکرز ویلفئیربورڈ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نور نبی منگی پر حملہ کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق حملہ آور کی شناخت نوید کھوسو کے نام سے ہوئی ہے جو مبینہ طور پر قبضہ مافیا کا سرگرم کارندہ اور ورکرز ویلفیئر بورڈ میں پمپ آپریٹر کے عہدے پر تعینات ہے
لیبر نیوز کو ذرائع سے دستیاب اطلاعات کے مطابق ملزم کو قبضہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر یکم جنوری کو سکھر سے حیدرآباد تبادلہ کیا گیا تھا، تاہم اس نے عدالتی احکامات کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے عملے کو دھمکیاں دینا شروع کر دیںاور دفتر جاتے ہوئے سندھ ورکرز ویلفئیربورڈ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نور نبی منگی کو روکا گیا اور تبادلے کے معاملے پر جھگڑے کے بعد تشدد کیا
قبصہ مافیا کی جانب سے حملہ اس وقت کیا گیا جب سندھ ہائی کورٹ سندھ کے احکامات کے باوجود ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کی جانب سے لیبر کالونی سکھر میں قبصہ مافیا سے فلیٹوں کا واگزار کروایا جارہا ہے، سرکاری افسر پر حملے کے واقعے نے بورڈ افسران کی سلامتی پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں
