July 25, 2026

پاکستان مزدور کسان پارٹی کے رہنما کامریڈ بہادر خان کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

 پاکستان مزدور کسان پارٹی کے رہنما کامریڈ بہادر خان کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

پشاور ( نمائندہ، لیبر نیوز ویب ڈیسک) پاکستان مزدور کسان پارٹی کے عظیم انقلابی رہنما کامریڈ بہادر خان مرحوم کی برسی ہاشم کلے، شکور شمالی ہشتنگر، تحصیل تنگی میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی، تقریب کی صدارت پارٹی کے بانی کارکن محمد اسحاق نے کی

اس موقع پر پارٹی کے مرکزی چیئرمین افضل شاہ خاموش، صوبائی صدر عادل محمود، سابق صوبائی صدر، قومی وطن پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات شکیل وحید اللہ خان، صوبائی کمیٹی ارکان، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی کونسل رکن جمروز خان سمیت کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی

مقررین نے کامریڈ بہادر خان کی مزدور کسان تحریک کے لیے خدمات، قربانیوں اور استحصالی نظام کے خلاف جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ تقریب میں موجودہ سیاسی و معاشی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے مزدور کسان اتحاد مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp