اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
مزدور رہنماوں کا سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ ایجوکیشن سیکشن کا دورہ
کراچی (نمائندہ، لیبر نیوز ویب ڈیسک ) ورکرز ویلفیئر بورڈ ایجوکیشن سیکشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر رفیق احمد چنہ سے مزدور رہنماؤں کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں مہران لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری راحب علی سمیجو، اینگرو فرٹیلائیزر بیگنگ اینڈ لوڈنگ پلاٹ ٹو کے صدر محمد عالم سمیجو، جنرل سیکریٹری نیاز احمد بگھیو اورحق نواز پنھیار شامل تھے
ملاقات کے دوران مزدوروں کے بچوں کے تعلیمی وظائف پر مشاورت ہوئی اور ایجوکیشن بینیفٹ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال بھی کیا گیا،ذرائع کے مطابق نئے تعلیمی سال کے لیے ایجوکیشن بینیفٹ کے فارموں کی اخبارات کے ذریعے باقاعدہ تشہیر اور واجب الادا رقوم کی جلد از جلد ریلیز کے معاملات زیرِ غور آئے
وفد نے مطالبہ کیا کہ تعلیمی سہولیات تک بروقت رسائی یقینی بنائی جائے ، ڈپٹی ڈائریکٹر رفیق احمد چنہ نے معاملات پر ممکنہ اقدامات کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ محنت کشوں کے بچوں کو تعلیم کے سلسلے میں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا
