July 24, 2026

جہیز گرانٹ کی رقم بڑھا کر 6 لاکھ ،  ڈیتھ گرانٹ 10 لاکھ روپے مقرر

 جہیز گرانٹ کی رقم بڑھا کر 6 لاکھ ،  ڈیتھ گرانٹ 10 لاکھ روپے مقرر

اسلام آباد (چوہدری بشیر، بیورو چیف لیبر نیوز) ورکرز ویلفیئر فنڈ اسلام آباد نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سمیت دیگر صوبوں میں محنت کشوں کے لیے جہیز گرانٹ اور ڈیتھ گرانٹ کی رقم میں اضافہ کر دیا ہے تاہم صوبہ سندھ اس فیصلے سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔

ورکرز ویلفیئر فنڈ اسلام آباد کی 163ویں گورننگ باڈی کے نئے فیصلے کے تحت مستفید صوبوں میں جہیز گرانٹ کی رقم بڑھا کر 6 لاکھ روپے جبکہ ڈیتھ گرانٹ 10 لاکھ روپے مقرر کر دی گئی ہے، حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد محنت کش خاندانوں کو درپیش معاشی مشکلات میں کمی لانا اور سماجی تحفظ کو مضبوط بنانا ہے

 دوسری جانب لیبر فیڈریشن ، یونینز اور مزدرو رہنماوں نے سندھ میں اس فیصلے کے اطلاق نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ کے محنت کشوں کو بھی دیگر صوبوں کے برابر سہولیات فراہم کی جائیں۔ اس حوالے سے مزید مشاورت اور ممکنہ اقدامات کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp