اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
ڈی جی لیبر سندھ کو رجسٹرار ٹریڈ یونینز کے اختیارات، نوٹیفکیشن جاری
کراچی (امیر صدیقی، نمائندہ لیبر نیوز) حکومتِ سندھ نے ڈائریکٹر جنرل لیبر سندھ نظیر احمد سومرو کو رجسٹرار ٹریڈ یونینز کے اختیارات تفویض کر دیے ہیں، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے
نوٹیفکیشن کے مطابق اب ڈی جی لیبر سندھ صوبے بھر میں ٹریڈ یونینز کی رجسٹریشن، تجدید، معطلی، انتخابی امور اور دیگر متعلقہ قانونی معاملات نمٹانے کے مجاز ہوں گے۔ محکمہ محنت کے ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد لیبر ایڈمنسٹریشن کو مزید مؤثر بنانا، فیصلوں میں تاخیر کا خاتمہ کرنا اور ٹریڈ یونینز سے متعلق امور کو ایک ہی فورم پر نمٹانا ہے
حکام کا کہنا ہے کہ اس سے مزدور تنظیموں کو درپیش انتظامی مشکلات میں کمی آئے گی اور لیبر قوانین پر عملدرآمد مزید مضبوط ہوگا۔ لیبر حلقوں نے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس اقدام سے صنعتی تعلقات میں بہتری آئے گی اور محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کو تقویت ملے گی
