July 23, 2026

ای او بی آئی اور ورکرز ویلفیئر فنڈز کی منتقلی پر اتفاق

 ای او بی آئی اور ورکرز ویلفیئر فنڈز کی منتقلی پر اتفاق

کراچی ( محمد کامران ، جے ایچ خان ، نمائندگان لیبر نیوز ) وفاقی وزیر برائے انسانی وسائل چوہدری سالک حسین نے دورہ کراچی کے دوران وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی ہے  ملاقات میں سمندر پار پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی اور ای او بی آئی اور ورکرز ویلفیئر فنڈز کی صوبوں کو منتقلی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

 چوہدری سالک حسین نے یقین دہانی کرائی کہ ای او بی آئی اور ورکرز ویلفیئر فنڈز کی منتقلی کا مسئلہ باہمی مشاورت کے ذریعے حل کیا جائے گا۔ ملاقات میں طے پایا کہ محنت کشوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان تعاون بڑھایا جائیگا

ملاقات سے قبل وفاقی چودھری سالک حسین نے وفاقی سیکرٹری ندیم اسلم چودھری اور چیئرمین ای او بی آئی ڈاکٹر جاوید اے شیخ کے ہمراہ  کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کا بھی دورہ کیا، وفاقی وزیر نے ای او بی آئی کے آئی ٹی نظام کی اپ گریڈیشن اور قانونی نوٹسز کی ڈیجیٹلائزیشن پر زور دیا اور ریجنل آفس کورنگی کو ہدایت کی کہ ریکوری نوٹس جاری کرنے سے قبل کاٹی قیادت سے رابطہ کیا جائے تاکہ مسائل باہمی گفت و شنید سے حل ہوں

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp