July 25, 2026

بلوچستان میں محنت کشوں کو بیرونِ ملک روزگار کے فروغ پر اتفاق 

 بلوچستان میں محنت کشوں کو بیرونِ ملک روزگار کے فروغ پر اتفاق 

کوئٹہ (حنظلہ عماد ، نمائندہ لیبر نیوز ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے وفاقی وزیر نے ملاقات کی ہے جس میں افرادی قوت کی ترقی، نوجوانوں کی اسکل ڈویلپمنٹ اور بیرونِ ملک روزگار کے مواقع پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا

وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ چوہدری سالک حسین، وفاقی سیکرٹری اسلم ندیم چوہدری اور سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ ذوالفقار احمد کی کوئٹہ پہنچنے پر پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن بلوچستان کے جنرل سیکرٹری پیر محمد کاکڑ کی قیادت میں یونین رہنماؤں نے استقبال کیا

ملاقات میں وزیر اعلیٰ نے چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کی پیش رفت اور مستقبل کی حکمت عملی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان محنت کشوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہنر فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ انہیں پاکستان اور بیرون ملک روزگار کو یقینی اور آسان بنایا جاسکے وفاقی وزیر نے صوبائی حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp