July 23, 2026

ائی ایل او نے سہ فریقی شراکت داروں کو یکجا کرنے کا عمل شروع کر دیا

 ائی ایل او نے سہ فریقی شراکت داروں کو یکجا کرنے کا عمل شروع کر دیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزارتِ انسانی حقوق کی معاونت سے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن  پاکستان نے صوبائی سطح پر متعلقہ اداروں اور شراکت داروں کو یکجا کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے، جس کا مقصد قومی ایکشن پلان برائے بزنس اینڈ ہیومن رائٹس پر مؤثر عملدرآمد کو آگے بڑھانا ہے

 اس اقدام کے تحت صوبائی سطح پر رابطہ کاری، رپورٹنگ کے نظام اور اجتماعی اقدامات کو مضبوط بنایا جائے گا تاکہ بزنس اینڈ ہیومن رائٹس اور کام کی جگہ پر بنیادی اصولوں اور حقوق سے متعلق قومی وعدوں کو عملی شکل دی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق اس عمل سے صوبوں میں ادارہ جاتی ہم آہنگی بڑھے گی اور پالیسی اہداف کے حصول میں پیش رفت ممکن ہو سکے گی۔ اس پروگرام میں یورپی یونین پاکستان، اقوام متحدہ کے اور وزارتِ اوورسیز پاکستانیز و انسانی وسائل نے تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp